لاکھوں لوگوں میں حج موچی کا قبول
حضرت عبداللہ بن مبارک رحمتہ اللہ علیہ ایک مرتبہ فراغتِ حج کے بعد بیت اللہ میں آرام فرما رہے تھے اور خواب میں دیکھا کہ دو فرشتے باہم باتیں کر رہے ہیں ۔اور ایک نے دوسرے سے سوال کیا کہ اس سال کتنے لوگ حج میں شریک ہوئے اور کتنے افراد کا حج قبول ہوا ۔ دوسرے نے جواب دیا کہ چھ لاکھ لوگوں نے فریضہ حج ادا کیا لیکن ایک فرد کا بھی حج قبول نہیں ہوا ۔لیکن دمشق کا ایک موچی جو حج مین تو شریک نہیں ہوا لیکن خدا نےاس کا حج قبول فرما کے اس کے طفیل سب کا حج قبول کر لیا ۔یہ خواب دیکھ کر بیداری کے بعد موچی سے ملاقات کرنے کے لیئے دمشق پہنچے . موچی نے اپنا واقعہ کچھ اس طرح بیان کیا کہ بہت عرصے سے میرے دل میں حج کی تمنا تھی اور میں نے اس نیت سے تین سو درہم بھی جمع کر لیے تھے ۔لیکن ایک دن پڑوسی کے ہاں سے کھانا پکنے کی خوشبو آئی تو میری بیوی نے کہا کہ اس کے ہاں سے تم بھی مانگ لاؤ تا کہ ہم بھی کھالیں۔چنانچہ میں نے اس سے جا کر کہا کہ آج آپ نے جو کچھ پکایا ہے ہمیں بھی عنایت کریں ، لیکن اس نے کہا کہ وہ کھانا آپ کے کھانے کا نہیں ہے کیونکہ سات روز سے میں اور میرے اہل و عیال فاقہ کشی میں مبتلا تھے تو...