حضرت جنید بغدادی کی شیطان سے ملاقات


حضرت جنید بغدادی رحمتہ الله علیہ فرماتے ہیں کہ ایک بار میرے دل میں شیطان کو 
دیکھنے کی خواھش پیدا  ہوئی .ایک روز میں مسجد کے دروازے کے   باہر کھڑا تھا کہ دور سے ایک بوڑھا شخص آتا ہوا دکھائی دیا .جب میں نے اس کی  صورت دیکھی تو مجھ پر شدید نفرت کا غلبہ ہوا .جب وہ میرے قریب آیا تو میں نے کہا : "اے بوڑھے تو کون ہے ؟کہ تیری مہیب  شکل کو میری آنکھیں دیکھنے کی طاقت نہیں رکھتی اور تیری موجودگی سے میرے دل کو سخت وحشت ہو رہی ہے "
اس نے کہا : " میں وہی ابلیس ہوں ، جس کو دیکھنے کی تم نے تمنا کی تھی ."
میں نے کہا : او ملعو ن ! حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے سے کس چیز نے تجھے باز رکھا ؟
شیطان نے کہا : " اے جنید !تمہارا کیا خیال ہے ؟کیا میں غیر کو سجدہ کر لیتا ؟"
حضرت جنید فرماتے ہیں کہ میں ابلیس کی یہ بات سن کر ہکا بکا اور ششدر رہ گیا اور مجھے کوئی جواب نہ آیا .اتنے میں غیب سے آواز آئی : "اے جنید اس ملعون سے کہو ، تو (شیطان )  جھوٹا ہے ، اگر تو فرمابردار ہوتا تو  اس حکم سے کیوں انکار کرتا ؟"
شیطان نے میرے اندر سے آواز سنی تو وہ چیخا اور کہنے لگا :"خدا کی قسم تو نے مجھے جلا دیا ". پھر اچانک وہ غائب ہو گیا .

کشف المحجوب 

Comments

Popular posts from this blog

سرکار غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی کرامات

مولانا عبدالرحمان جامی رح کا عجیب واقعہ

تذکرہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمتہ الله علیہ