تذکرہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمتہ الله علیہ

Related image
حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز رحمۃ اللہ علیہبرصغیر کے ممتاز صوفی بزرگ ،علوم ظاہر و باطن جامع اور بلند پایہ کتب کے مؤلف ہیں۔
ولادت
آپ کی ولادت 4 رجب 720ھ بمطابق 1321ء کو ہوئی۔
نام و نسب
نام سید صدر الدین محمد ، خواجہ بندہ نوازگیسو دراز تخلص، کنیت ابو الفتح اور لقب شہباز تھا۔ آپ صحیح النسب حسینی سید تھے۔ سلسلہ نسب اٹھارہ واسطوں سے حضرت امام حسین سے جا ملتا ہے۔

آپ کے والد سید یوسف حسینی راجو قتال قلعہ دہلی کے خاص ملازم تھے۔ آپ کی ولادت دہلی میں ہی ہوئی۔ اس کے بعد آپ کے والدین سلطان محمد تغلق کے حکم پر دولت آباد آ گئے اور یہیں سکونت اختیار کر لی۔
تعلیم و تربیت
‎محمد تغلق کے حکم پر علماء، عمائدین اور مشائخین نے دہلی سے دولت آباد کا رخ کیا تو حضرت خواجہ بندہ نوازؒ بھی اپنے والد گرامی حضرت سید یوسف حسینی راجو قتال علیہ الرحمہ کے ساتھ دولت آباد پہنچے۔
 آپ کی ابتدائی تعلیم خلد آباد میں ہوئی، عبدالمجید صدیقی کے بقول شیخ بابو نامی ایک بزرگ نے انہیں اپنے مکتب میں پڑھایا اور حدیث و فقہ کے ابتدائی درس دئے تھے۔ اس کے بعد اپنے والد گرامی شاہ راجو قتال سے بھی علوم ظاہری و باطنی کا فیض حاصل کیا۔ 

کم عمری ہی سے آپ پابند صوم و صلوٰۃ تھے۔ ۷(سات) سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ فرمایا تھا۔ سولہ سال کی عمر تک حضرت بندہ نواز علیہ الرحمہ نے علوم و فنون کی بے شمار منزلیں طے کرلئے تھے۔ اپنے بھائی سید حسین چندن کے ساتھ دہلی میں ۱۶؍رجب ۷۳۶؁ھ کو آپ نے حضرت چراغ دہلی سے شرف بیعت حاصل کیا۔ اس کے بعد مجاہدۂ ریاضت، ذکر مراقبہ اور دوسرے مشاغل میں مصروف رہے۔ پیر و مرشد کی توجہ اور عنایت خاص کی وجہ سے سلوک کی منزلیں طے کرلیں۔ گھر کی سکونت ترک کرکے خطیرہ شیرخاں میں قیام کیاحضرت پیر نصیر الدین چراغ دہلی کی بارگاہ سے گیسودراز کا لقب عطا ہوا تھا، مرشد و مربی کی صحبت و خدمت میں رہ کر علوم باطنی سے فیضان حاصل کرتے رہے۔ ساتھ ہی ساتھ قاضی عبد المقتدر، مولانا تاج الدین اور سید شرف الدین کیتھلی سے ظاہری علوم سیکھے۔

سفر و حضر
18 برس اپنے شیخ کی خدمت میں گزارے اور ان کے انتقال پر دہلی چھوڑ دیا۔ اجمیر، ناگور، احمد آباد، کاٹھیا وار، گرناتھ پہاڑ، ٹھٹھ، حیدر آباد، لاہور، پاکپتن، ملتان، سری نگر، ہردوانہ، لکھنؤ اور بھڑائچ کا سفر کرتے اور متذکرہ شہروں کے باسیوں کے دل اسلام کی روشنی سے منور کرتے دولت آباد پہنچے اور یہیں قیام کیا۔
تصنیف و تالیف
‎چشتیہ سلسلہ کے بزرگوں میں خواجہ بندہ نواز کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ وہ ایک کثیر التصانیف بزرگ تھے۔ اسی وجہ سے انہیں ’’سلطان القلم‘‘کا لقب عطا کیا گیا تھا۔ غالباً چراغ دہلوی علیہ الرحمہ کو ان کی علمی و ادبی صلاحیتوں کا اندازہ ہوگیا تھا اس لئے انہوں نے خواجہ بندہ نواز کو تصنیف و تالیف کی ہدایت کرتے ہوئے فرمایا تھا ’’مرابہ تو کاراست‘‘ یعنی مجھے تم سے کام لینا ہے
* آپ نے متعدد معروف کتابوں کی شرحیں لکھیں

* تفسیرِ قرآن مجید۔تفسیر کشاف کی طرز پر قرآن کریم کی تفسیر بھی لکھی۔
* ملتقت
* حواشیِ کشف
* شریعہِ مشارق
* شرح فقہ الاکبر
* شرح آداب المریدین
* شرح التعرف
* رسالہ سیرت النبی
* ترجمہ مشرق
* ترجمہ عوارف المعارف
* شرح فصوص الحکم
* ترجمہ رسالہ قشیریہ
* حاشیہ قوت القلوب
* جوان الکلیم
وفات و تدفین
حضرت گیسو دراز رح کی وفات 16 ذی القعدہ825ھ بمطابق 1422ء میں ہوئی اس وقت ان کی عمر 105 سال تھی،آپ کا مزار گلبرگہ دکن میں ہے۔

Comments

  1. Can I get khwaja banda nawaz's tafseer e Quran

    ReplyDelete
  2. Please tell if anybody knows about his books given above

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

سرکار غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی کرامات

حضور باقی باالله کسے کہتے ہیں ؟