حضور باقی باالله کسے کہتے ہیں ؟

Image may contain: one or more people
حضرت خواجہ باقی باللہ رضی اللّه عنہ 
آپ کا نام رضی الدین ہے آپ کے والد اپنے علاقے کے چیف جسٹس تھے ۔ اور والدہ بہت پرہیزگار خاتون تھیں ۔نقشبندی سلسلہ کو آپ نے بہت پھیلایا اگرچہ نقشبندی سلسلہ کے بانی حضرت بہاءالدین شاہ نقشبند ہیں لیکن اس سلسلہ کی اشاعت آپ نے ہی کی ۔ اور نقشبندی سلسلہ میں ذکر کے طریقہ کو بھی آپ نے ہی تجویز کیا ۔

آپ کے متعلق کہا جاتا ہے کہ آپ رضی اللّه عنہ ایک رات بستر پر ہی اپنے اوراد و وظائف پڑھ رہے تھے سردی بہت زیادہ تھی نوافل پڑھنے کے لئے آپ اٹھے اور سوچا کہ باقی وظائف بھی بستر میں بیٹھ کر پڑھ لینے چاہیے کیوں کہ موسم بہت سرد تھا ۔ آپ نوافل پڑھ کے واپس بستر پر گئے تو دیکھا کہ ایک بلی آپ کے بستر پر سوئی پڑی ہے آپ نے اس کو سونے دیا اور باقی سارے وظائف اس سرد رات میں بستر سے باہر کھڑے ہو کر پڑھے۔ اسلام تو کسی جانور کو تنگ کرنے سے بھی منع کرتا ہے اور انسان کو تنگ کرنا تو بہت دور ۔۔۔اور یہی خالص اسلام کی تعلیمات ہیں جو کہ ہمیں صرف اولیا کرام سے ملتی ہیں.الله ہمیں بھی اپنے پیاروں کی سنگت نصیب فرماۓ.

ایک دفعہ آپ سے کسی نے پوچھا کہ حضور آپ کے نام کا مطلب کیا ہے آپ نے فرمایا جو شخص میرا جنازہ پڑھاے یہی سوال تم اس سے پوچھنا وہ تمھیں اس کا جواب دے گا ۔ خیر دن گزرتے گئے اور جب آپ کا انتقال ہوا تو ایک نقاب پوش گھڑھ سوار آیا اور آپ کا جنازہ پڑھانے کے لئے آگے بڑھا ۔ اور جب جنازہ پڑھا کر وہ جانے لگا تو اس آدمی نے جس نے حضرت باقی باللہ سے سوال کیا تھا اس نے گھڑھ سوار کو روک لیا اور پوچھا کہ حضرت باقی باللہ سے میں نے ایک سوال پوچھا تھا کہ آپ کے نام کا مطلب کیا ہے اس نقاب پوش نے نقاب اتارا تو خود حضرت باقی باللہ سرکاررضی الله عنہ ہی تھے آپ رضی الله عنہ نے فرمایا جب میں تمہارے درمیان تھا تو فانی تھا اور اب باقی ہوں ۔ آپ نے یہ کہا اور روانہ ہو گئے۔

Comments

  1. اس جنازہ کے واقعہ کا کوئ تاریخی حوالہ ہو تو نوازش ہو گی

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

سرکار غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی کرامات

تذکرہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمتہ الله علیہ