حضرت میاں میر رحمتہ الله علیہ

Image result for hazrat mian meer sarkar

آپ قادری سلسلہ کے بزرگ ہیں .آپ نے ظاہری زندگی 1550 سے 1635 تک پائی . آپ نے اپنی زندگی کا زیادہ وقت لاہور ہی میں گزارا . آپ کے والدین نے آپ کا نام راج خان رکھا جو کہ بعد میں آپ کے فقرو تصوّف کے مرتبے کی وجہ سے راج شاہ ہو گیا .

مسلمانوں کے علاوہ دنیا بھر سے سکھ یاتری بھی اسی طرح آپ کی تعلیمات کی اتباع کرتے ہیں جیسا کہ مسلمان کرتے ہیں اور آپ کا ادب و احترم لازم سمجھتے ہیں .ارجن گرو جی جو کہ پانچواں سکھ گرو ہے جب اپنے رشتہ داروں سے ملنے لاہور آیا تو وہاں آپ رحمتہ الله علیہ سے اس کی دوستی ہو گئی حضرت میاں میر رحمتہ الله علیہ اک مشہور صوفی بزرگ ہیں ایک خدا کا بندہ ہوتے ہوے آپ نے ذات پات کو درمیان سے نکال دیا کیوں کہ وہ الله سے محبّت کرنے والوں کو پسند کرتے تھے . آپ کی اصلاح فکر سے اور تہذیب نفس سے اولیا الله کی ایک ایسی جماعت پیدا ہوئی کہ جس کے فیض سے ایک عالم منور ہوا آپ عارف کامل ہیں اور کئی مریدین کو درجہ کمال تک پہنچایا .آپ کے والد فرماتے ہیں کہ آپ رحمتہ الله علیہ " سبحان للہ " کا ذکر اتنا کرتے کہ سوتے جاگتے یہ ذکر برابر جاری رھتا تھا .

 آپ کے غلام کی حضرت خضر علیہ السلام سے ملاقات کا واقعہ 

حضرت میاں میر رحمتہ الله علیہ کے ہاں ایک درویش تھے جنہیں آپ پیار سے نتھا میاں بلاتے تھے.ایک دن نتھا میاں کپڑے دھونے دریاۓراوی پر گئے ایک طرف نتھا میاں کپڑے دھو رہے تھے تونتھا میاں  نے دیکھا کہ ایک اور آدمی بیٹھا کپڑے دھو رہا ہے اس آدمی نے نتھا میاں سے کہا " نتھا میاں اپنے کپڑے مجھے دے دو میں دھو دیتا ہوں " نتھا میاں نے کہا  " نہیں بھائی میں خود ہی دھو لوں گا " حضرت میاں میر رحمتہ الله علیہ کے پاسجب نتھا میاں واپس آے  تو آپ نےنتھا میاں سے  پوچھا نتھا میاں ! آج تم نے حضرت خضر علیہ السلام کو کپڑے دھونے سے منع کیوں کیا جب کہ وہ خود تمھیں شونے کا کہہ رہے تھے؟؟ .

Comments

Popular posts from this blog

سرکار غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی کرامات

مولانا عبدالرحمان جامی رح کا عجیب واقعہ

تذکرہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمتہ الله علیہ