بھوک صوفیہ کی صفات

Related image

حضرت فاطمه رضی الله عنہا رسول کریم صلی الله علیہ وسلم کے لیے روٹی کا اک ٹکڑا لائیں تو آپ نے پوچھا فاطمه (رضی الله عنہا ) ! یہ ٹکڑا کیسا ؟ انہوں نے عرض کی کہ میں نے ایک روٹی پکائی تھی تو میرے دل نے یہ گوارا نا کیا کہ میں اکیلی کھا لوں چناچہ یہ ٹکڑا آپ کے لیے لائی ہوں.

 اس پر آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ بیٹی! یہ پہلا کھانا ہے کہ تین دن کے بعد تیرے باپ کے پیٹ میں جا رہا ہے.
ایک روایت میں یہ ہے کہ حضرت فاطمه رضی الله عنہا جو کی روٹی لیے حاضر ہوئی تھیں چناچہ یہی وجہ ہے کہ بھوک صوفیہ کی صفات میں شمار ہوتی ہے .اور یہ مجاہدہ کا ایک رکن ہے کیوں کہ اہل سلوک نے آھستہ آہستہ بھوکا رہنے کی عادت ڈالی اور کھانے سے رکتے گئے اور پھر انہیں بھوک کے نتیجے میں حکمت کے چشمے ملے .اس بارے میں صوفیہ کی بہت سی حکایات ملتی ہیں .
حضرت ابن سالم رحمتہ الله علیہ فرماتے ہیں کہ بھوک کا طریقہ یہ ہے کہ روزمرہ کی خوراک میں سے صرف بلی کے کان کے برابر کم 

کرتا جائے .

کہتے ہیں حضرت سہل بن عبدللہ رحمتہ الله علیہ پندرہ دن میں صرف ایک دن کھانا کھاتے جب ماہ رمضان کا چند نظر آجاتا تو پھر آپ عید کا چند نظر آنے تک کچھ نہ کھاتے اور عادت یہ تھی کہ ہر رات پانی سے افطاری فرماتے .حضرت یحییٰ بن معاذ رحمتہ الله علیہ کہتے تھے اگر بھوک بازار میں بکتی تو طالب آخرت لوگوں کے لیے یہ مناسب نا ہوتا کہ اس کے سوا کوئی اور چیز خریدتے.
حضرت سہل بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ جب الله نے دنیا کو پیدا فرمایا تو شکم سیری میں نا فرمانی اور جہل رکھا اور بھوک میں علم و حکمت رکھی .حضرت مخلد رحمتہ الله علیہ فرماتے ہیں کہ حجاج بن فرافصہ شام میں ہمارے ساتھ تھے انہوں نے پچاس راتوں تک نا پانی پیا اور نا کوئی شے کھا کر سیرہوئے .

حضرت عبدالعزیز بن عمیر رحمتہ الله علیہ فرماتے ہیں کہ پرندوں کی ایک قسم کہ پرندے چالیس دن تک بھوکے رہے اور پھر ہوا میں اڑھ گئے اور چند دن بعد واپس آئے تو ان سے کستوری کی خوشبو آتی تھی.حضرت سہل بن عبدالله جب بھوکے رھتے تو قوی نظر آتے اور جب کچھ کھا لیتے تو کمزور ہو جاتے .حضرت ابو عثمان مغربی رحمتہ الله علیہ نے بتایا کہ حضرات ربّانی (الله والے) چالیس(٤٠)دن تک کھانا نا کھاتے اور حضرات صمدانی اسی (٨٠) دنوں تک کھانا نا کھاتے .حضرت ابو سلیمان دارانی رحمتہ الله علیہ فرماتے ہیں کہ میرے لیے پوری رات قیام کرنے سے بہتر ہے کہ میں رات کا کھانا ایک لقمہ کم کھا لوں .
سبحان الله
(کتاب کا نام  = رسالہ قشیریہ)

Comments

Popular posts from this blog

سرکار غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی کرامات

مولانا عبدالرحمان جامی رح کا عجیب واقعہ

تذکرہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمتہ الله علیہ