داتا گنج بخش اور جادوگر
رائے راجو ایک بہت بڑاہندوجادوگر تھالوگ اسے اپنے جانوروں کا دودھ دیا کرتےتھےاور اگر کوئی اسے دودھ کا نذرانہ نہ دیتا تو وہ اس کے جانوروں پر ایسا جادو کرتا کہ جانوروں کےتھنوں سے دودھ کے بجائے خون نکلنے لگتا۔ ایک دن ایک بوڑھی عورت رائے راجوکے پاس دودھ لے جارہی تھی کہ حضرت سَیِّدُناداتا علی ہجویری علیہ رحمۃ اللّٰہ القوی نے اسے بلاکر فرمایا کہ یہ دودھ مجھے دے دو اور جواس کی قیمت بنتی ہے وہ لے لو ۔اس بوڑھی عورت نے کہا کہ ہمیں بہر صورت یہ دودھ رائے راجو کو دینا ہی پڑتا ہے ورنہ ہمارے جانوروں کے تھنوں سے دودھ کے بجائے خون آنے لگتاہے اس پر حضرت داتا صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے مسکرا کر فرمایا اگر تم یہ دودھ مجھے دے دو تو تمہارے جانوروں کا دودھ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ جائےگا ، یہ سنتے ہی اس عورت نے آپ کو دودھ پیش کردیا۔ جب وہ اپنے گھر گئی تویہ دیکھ کر اس کی حیرت کی انتہانہ رہی کہ اس کے جانوروں میں اس قدر دودھ تھا کہ تمام برتن بھرجانے کے بعد بھی تھنوں سے دودھ ختم نہیں ہورہا تھا ۔جب آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی یہ زندہ کرامت لوگوں میں عام ہوئی تو گرد ونواح سے لوگ ...