جناح تو اللّه کا ولی ہے
قائد اعظم محمّد علی جناح پر بہت کچھ لکھا گیا لیکن ان کی روحانی زندگی پر زیادہ کچھ نہیں لکھا ملتا ۔ میں یہاں ان کے ایک لکھے گئے خط پر روشنی ڈالوں گا ۔
حضرت پیر جماعت علی شاہ صاحب نے آپ کے لئے قرآن پاک ، جائے نماز ، تسبیح ، آب زم زم اور کچھ دوسری اشیا بھیجیں ان کے جواب میں آپ نے ان کو خط لکھا جس کے الفاظ یہ تھے " جب تک آپ جیسے بزرگوں کی دعائیں میرے ساتھ ہیں یہ پہلے سے ہی میرے مشن میں کامیابی کی ضمانت ہیں ۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں مجھے کتنی بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے میں اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔آپ نے مجھے قرآن پاک تحفے میں دیا کیوں کہ میں مسلمانوں کا لیڈر ہوں یہاں تک کہ مجھے تو سہی طریقے سے اس پاک کتاب کا خاص علم بھی نہیں اور اچھی طرح سمجھتا بھی نہیں ہوں تو میں کیسے مسلمانوں کو لیڈ کر سکتا ہوں ؟ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں میں ضرور قرآن پاک کو پڑھوں گا میں نے انگلش ٹرانسلیشن لے لی ہے اور اب ایک بہترین عالم کی سرچ میں ہوں کہ وہ مجھے اچھی طرح گائیڈ کر سکے۔ آپ نے مجھے جائے نماز دیا کیوں کہ جب میں اپنے رب کی نہیں سن رہا ہوں گا تو لوگ میری کیوں کر سنیں گے ؟ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں باقاعدگی سے نماز پڑھوں گا ۔آپ نے مجھے تسبیح دی تا کہ میں درود شریف پڑھ سکوں وہ انسان جو کہ آقا دو عالم صلی اللّه علیہ وسلم کا فیض نہیں حاصل کر سکتا اللّه تعالیٰ کیوں کر اس پر اپنی رحمت فرماے گا ؟
میں ضرور عمل کروں گا انشاء اللّه"
جب یہ خط حضرت پیر جماعت علی شاہ صاحب نے پڑھا تو حیران رہ گئے اور فرمایا
" میں حیدر آباد میں بیٹھا ہوں جب کہ جناح ممبئی میں ہے اس کو کیسے پتا چل گیا جو کہ میرے دل میں تھا یہاں تک کہ میں نے مینشن بھی نہیں کیا تھا سچ میں جناح اللّه کا ولی ہے " |
Comments
Post a Comment