بابا بلھے شاہ اور جیون خان


حضرت بابا بلھے شاہ رحمتہ اللّه علیہ اکثر بھیڑ بکریاں چرانے جاتے تھے ۔ایک دن آپ آرام کرنے کے لئے درخت کے نیچے بیٹھ گئے اور آنکھ لگ گئی آپ کی بکریاں ایک کسان کے کھیت میں چلی گئیں اور فصلیں خراب کر دیں ۔ کسان دوڑتا ہوا آپ کے پاس آیا اور دیکھا تو آپ لیٹے ہوئے ہیں اور ایک سانپ اپنی پھن پھیلاے آپ رحمتہ اللّه کے سر کے پاس کھڑا ہے کسان جس کا نام جیون خان تھا وہاں سے بھاگا اور آپ کے والد صاحب کو بتایا کہ آپ کی بکریوں نے میری فصل تباہ کر دی اور آپ کے بیٹے کو سانپ نے ڈس لیا ہے ۔ جب وہ دونوں(والد صاحب اور کسان ) بابا بھلے شاہ کے پاس پہنچے تو آپ بالکل ٹھیک تھے ۔ 
آپ کے والد نے کہا " تمہارے سونے کی وجہ سے جیون خان کی ساری فصل تباہ ہو گئی " آپ نے فرمایا ایسا تو کچھ بھی نہیں ہوا ۔ جب وہاں جا کر دیکھا گیا تو فصل پہلے سے بھی زیادہ سر سبز و شاداب تھی ۔ جیون خان نے بعد میں وہ کھیت آپ کے والد صاحب کو دے دیا ۔

(پہلے سانپ کو آپ کی مدد کے لئے تعین کیا تا کہ کسان آپ کو کوئی نقصان نا پہنچا سکے کیوں کہ آپ تب نوجوان تھے۔ اور بعد میں اللّه تعالیٰ نے خود فصل کو پہلے زیادہ سر سبز و شاداب کر کے آپ کی مدد فرمائی ۔تا کہ میرے بندے پر کوئی مشکل گھڑی نا آے ۔)

Comments

Popular posts from this blog

سرکار غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی کرامات

تذکرہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمتہ الله علیہ

حضور باقی باالله کسے کہتے ہیں ؟