مجھے اپنے جیسا بنا دیں
ایک شخص حضرت باقی باللہ رضی اللّه عنہ کے پاس آیا ۔جو کہ آپ کی خانقاہ ہی کا آدمی تھا جو مہمانوں کی خاطر کرتا تھا۔ آپ اس کے کس کام کی وجہ سے بہت خوش ہوئے اور آپ نے فرمایا مانگو کیا مانگتے ہو۔ اس نے کہا حضور مجھے اپنے جیسا بنا دیں ۔
میں آپ کی طرح بننا چاہتا ہوں ۔ حضرت باقی باللہ نے فرمایا دیکھو بھائی یہ بہت بڑی چیز ہے اس طرح کرو کچھ اور مانگ لو ۔اس نے کہا نہیں حضور مجھے اپنے جیسا ہی بنا دیں اس کے علاوہ میں کچھ نہیں مانگوں گا ۔حضرت باقی باللہ سرکار کچھ دیر خاموش رہے اور پھر اٹھے اور اپنے حجرے میں چلے گئے اور اس آدمی کو بھی بلوا لیا ۔کافی دیر بعد جب حضرت باقی باللہ سرکار باہر نکلے تو آپ ہی کی شکل کے دو آدمی حجرے سے باہر نکلے ۔ اب لوگوں کے لئے مشکل پیدا ہو گئی کہ اصل میں حضور باقی باللہ کونسے ہیں ۔ بلکل آپ ہی کی شکل کا اس آدمی کو بنا دیا ۔پھر آپ نے لوگوں کو بتایا کہ میں ہوں باقی باللہ اور یہ وہ شخص ہے ۔
آپ نے اپنے خادموں سے اس شخص کی تجہیزو تکفین کا انتظام کرنے کو کہا اور فرمایا کہ یہ ابھی تھوڑی ہی دیر میں اس دنیا سے رخصت ہو جائے گا چوں کہ اس نے اپنی بساط سے زیادہ مانگ لیا ہے ۔اور واقے ہی وہ شخص تھوڑی دیر کے بعد وفات پا گیا ۔اس شخص کا نام حضرت حسن سرکار مشہور ہوا ۔
اور آج لوگ کہتے ہیں جی کہ آپ اللّه والوں کے پاس کیوں جاتے ہو ۔ ان بے عقلوں کو بتاؤ کہ ہاں یہ لوگ خدا تو نہیں ہیں پر خدا سے جدا بھی نہیں ہیں ۔اللّه تعالیٰ ہمیں ان لوگوں کی محبّت عطا کرے ۔امین
Comments
Post a Comment