حضرت بشر حافی رحمہ اللّه

Related image


آپ کے تائب ہونے کا سبب یہ بتایا جاتا ہے کہ راستے میں آپ نے ایک کاغذ پڑا دیکھا کاغذ پر لوگوں کے پاؤں پڑ رے تھے دیکھا تو اس پر اللّه کا نام لکھا تھا اٹھا لیا ان کے پاس ایک درہم تھا جس سے انہوں نے کستوری جیسی خوشبو خریدی اور اس کاغذ پر لگا دی پھر اسے دیوار کی دراز میں رکھ دیا .

ایک دن نیم خواب کی حالت میں دیکھا کہ آپ سے کوئی کہہ رہا ہے " اے بشر تو نے میرے نام کو خوشبو لگائی ہے تو میں تمہارے نام کی خوشبو دنیا بھر میں بکھیر دوں گا "حضرت بلال خواص رحمہ اللّه بتاتے ہیں کہ میں اسرائیل کے مشہور جنگل " تیہ " سے گزر رہا تھا دیکھا تو ایک اور شخص میرے ہمراہ چل رہا ہے میں اسے دیکھ کر حیران رہ گیا اچانک میرے دل میں یہ بات آئی کہ یہ خضر علیہ السلام ہوں گے چناچہ میں نے ان سے کہا " تمھیں خدا کی قسم دیتا ہوں بتاؤ تم کون ہو ؟ انہوں نے کہا میں تیرا بھائی خضر ہوں میں نے دوبارہ سوال کیا کہ آپ سے کچھ پوچھنا چاہتا ہوں فرمانے لگے پوچھو !

 میں نے عرض کی کہ آپ امام شافی رحمہ الله کے بارے میں کیا کہتے ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ اوتاد میں سے ہیں میں نے پھر عرض کی کہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللّه کے بارے میں کیا ارشاد ہے انہون نے فرمایا کہ وہ بہت سچے آدمی ہیں 
میں نے پھر پوچھا کہ بشر حافی رحمہ اللّه کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں فرمایا کہ اللّه نے ان کے بعد کوئی ان جیسا پیدا نہیں فرمایا ۔
( رسالہ قشیریہ )

Comments

Popular posts from this blog

سرکار غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی کرامات

تذکرہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمتہ الله علیہ

حضور باقی باالله کسے کہتے ہیں ؟