تذکرہ حضرت سید نظام الدین اولیاء


خواجہ نظام الدین اولیاء کا عرس دہلی میں یکم جنوری سے 8 جنوری 2018 تک منعقد کیا جائے گا۔#بھارت حکام کی جانب سے آخری لمحے میں خواجہ نظام الدین اولیاء کے عرس میں شرکت کے خواہش مند #پاکستان کے 192 زائرین کو ویزا کے اجراء سے انکار کردیا گیا۔سلطان المشائخ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کے والد ماجد کا نامِ گرامی حضرت #سید احمد بخاری علیہ الرحمة ہے۔ ان کا آبائی وطن بخارا تھا۔سید احمد بخاری علیہ الرحمة اپنے والد حضرت سید علی بخاری کے ہمراہ 607ہجری میں بعد عہدِ شمس الدین التمش بدایوں تشریف لائے۔ اپنے والد کے مرید و خلیفہ بھی تھے۔#بدایوں میں محلہ پتنگی ٹیلہ (قاضی ٹولہ) میں سکونت اختیار کیا۔ آپ بدایوں میں جامع مسجد شمسی کے پہلے #امام مقرر ہوئے۔ سلطان التمش نے بدایوں کے منصب قضا پر فائز کیا۔}شب و روز یادِ الٰہی میں مشغولیت ان کا شیوہ تھا۔آپ کی شاد ی خانہ آبادی بی بی زلیخا بنت سید عرب بخاری سے انجام پائی۔ #جن کے بطن سے اپنے وقت کے امام الاولیاء محبوبِ الٰہی سلطان المشائخ حضرت #نظام الدین اولیاء تولد ہوئے۔ والدین نے آپ کا نام محمدرکھا تھا۔ ابھی آپ کمسن طالب علم ہی تھے، ایک روز آپ نے دروازے پر #مولانا نظام الدین کی صدا سنی۔ آپ نے باہر آکر دیکھا تو باہر ایک شخص کھڑا تھا اس نے آپ کو سلام عرض کیا۔ السلام علیکم! مولانا نظام الدین ، اُسی دن سے آپ کی مشہوری نظام الدین کے نام سے ہوئی۔

آپ پانچ سال کے ہوئے تو والد ماجدکا وصال ہوگیا۔سیدہ بی بی زلیخا جو خدا شناس و پارسا خاتون تھیں ۔وہ اپنی بیوگی اور #لختِ جگر کی یتیمی سے بے حد پریشان ودل گرفتہ نہ ہوئیں بلکہ انہوں نے نامساعدحالات سے مردانہ وار مقابلہ کیا اور فرزند دل بند کی تعلیم و تربیت کے لیے کمر بستہ رہیں اور ان کی پرورش اور دینی و اخلاقی تربیت مادرانہ شفقت اور پدرانہ حوصلہ مندی کے ساتھ کرنے لگیں۔آپ کی والدہ ماجدہ حضرت سیدہ زلیخا رحمة اللہ علیہما نے انتہائی افلاس اور تنگ دستی کے باوجود سوت کاٹ کاٹ کر اپنے ہونہار فرزند کی تعلیم و تربیت پر مکمل توجہ مرکوز رکھی۔ حضرت اس قدر ذہین تھے کہ سولہ سال کی عمرِ شریف میں بدایوں شریف کے اکابر علماء و مشائخ سے دستار فضیلت حاصل کر لی ۔سولہ سال ہی کی عمر تک سلطان المشائخ حضرت نظام الدین اولیاء بدایوں میں رہے آپ نے #چھ پارے کلام اللہ کے اور #تین کتابیں (ایک کو پڑھا اور دو سنیں) اور چھ باب عوارف کے شیخ الشیوخ عالم حضرت #گنج شکر بابا فرید الدین ) سے پڑھے۔تمہید ابو شکور سالمی بھی ساری کی ساری شیخ الشیوخ سے پڑھی۔ چنانچہ تمہید ابو شکور سالمی کے درس دینے کا اجازت نامہ پایا۔ آپ کی دینی، فقہی اور #دنیاوی علوم میں قبولیت اور لیاقت کا یہ عالم تھا کہ اس دورکے بڑے بڑے علماء اور اہلِ شریعت و طریقت آپ کے معترف تھے۔ 

ثقہ راویوں سے منقول ہے کہ جن دنوں سلطان المشائخ اجودھن میں شیخ الشیوخ فرید الدین گنج شکر کے پاس رہتے تھے۔آپ کے کپڑے بڑے میلے کچیلے رہتے تھے ، وجہ یہ تھی کہ صابن نہ تھا کہ انہیں دھویا جائے ایک دن سید محمد بن مبارک کرمانی کی دادی محترمہ نے سلطان المشائخ سے کہا،بھائی تمہارے کپڑے بہت میلے کچیلے ہیں، پھٹ بھی گئے ہیں اگر مجھے دے دو تو میں انہیں دھو دوں اور ان میں پیوند بھی لگا دوں۔سلطان المشائخ نے بڑی نرمی سے معذرت چاہی، دادی محترمہ نے معذرت قبول نہ کی اور اپنی چادر پیش کی کہ اسے پہن لو جب تک میں کپڑے دھو لوں۔سلطان المشائخ نے ایسے ہی کیا۔ دادی محترمہ نے کپڑے دھو کر اور پیوند لگا کر شیخ المشائخ کو کپڑے واپس دیئے۔شیخ المشائخ نے بڑی معذرت کرتے ہوئے، احسان مندی کا اظہار کرتے ہوئے وہ کپڑے پہنے۔سلطان المشائخ حضرت نظام الدین اولیاء فرماتے ہیں کہ بچپن میں مولانا علائو الدین سے بدایوں میں ”اصول ” پڑھ رہا تھا ۔ 

ایک دن مسجد میں خلوت و تنہائی تھی وہ سبق پڑھ رہا تھا اس اثناء میں میں نے دیکھا کہ سنہری #سانپ پھنکار تے ہوئے جا رہے ہیں۔ میں تجربتاً دیکھنے لگا ان سب میں سے آخری سانپ چھوٹا سا تھا، وہ جا رہا تھا میں نے کہا کہ ذرا دیکھوں تو سہی کہ یہ کیا ہے میں نے اس چھوٹے سانپ پر اپنی پگڑی ڈال دی۔میں نے دیکھا کہ پگڑی کے نیچے سنہری تنکوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے، میں نے پگڑی اٹھائی اور ان سنہری تنکوں کو وہیں چھوڑ دیا۔بدایوں شریف سے والدہ محترمہ اور ہمشیرہ صاحبہ کے ساتھ دہلی تشریف لائے اوریہاں سلطان التمش کے 
اتالیق مولانا شمس الملک سے علومِ ظاہری کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور بہت جلد آپ کا شمار دہلی کے ممتاز علماء و فضلاء میں ہونے لگا۔

شروع دن سے ہی آپ کے قلب مبارک میں#عشق الٰہی کی شمع روشن تھی تمام تر دینی و دنیوی علوم میں اوج و کمال کے باوجود علم حقیقت و معرفت کی تشنگی ان کے دل کو بیقرار رکھتی تھی۔انہیں روحانی و باطنی رہنمائی کے لیے ایک مرشد کامل کی شدید آرزو تھی۔ایک بارجب آپ قطب الاقطاب حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمة اللہ علیہ کے آستانۂ عالیہ کی زیارت کے لیے وہاں حاضر ہوئے تو ایک مجذوب بزرگ سے ملاقات ہوئی آپ نے ان سے دعا کی درخواست کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں دہلی شہرکے قاضی کے عہدہ پر فائزکر دے۔ان بزرگ نے فرمایا: نظام الدین تم #قاضی بنناچاہتے ہو،میں تو تمہیں دینِ حق کے بادشاہ کے عہدہ پر فائز دیکھ رہا ہوں، تم وہ بلند مرتبہ حاصل کروگے کہ #ساری دنیا تم سے فیض پائے گے.

آپ ساری عمر تجر و بسر کی، اس کی وجہ یہ تھی کہ آج دنیا داری سے لے کر اللہ تعالیٰ کی عبادت اور لوگوں کو #صراطِ مستقیم دکھانے اور ان کے دکھ درد دور کرنے میں مشغول رہے، البتہ آپنے اپنی ہمشیرہ کی اولاد کو اولاد کی طرح پالا اور تعلیم و تربیت سے آراستہ فرمایا۔آپ نے اپنی زندگی میں ہی حضرت #خواجہ نصیر الدین روشن چراغ کو اپنا #خلیفہ نامزد فرما دیا تھا۔
آپ ساری عمر تجر و بسر کی.آپ نے 18 ربیع الثانی 725 ہجری بمطابق1324 #عیسوی کو اس #دارِفانی سے پردہ فرمایا۔

Comments

  1. removewat procrack4pc This article is so innovative and well constructed I got lot of information from this post. Keep writing related to the topics on your site.

    ReplyDelete
  2. cyberghost vpn atozcracksoft I highly appreciate your hard-working skills which are quite beneficial for me.

    ReplyDelete
  3. Amazing blog! I really like the way you explained such information about this post with us. And blog is really helpful for us. https://idmcracksetup.com/axure-rp-pro-crack/

    ReplyDelete
  4. This article is so innovative and well constructed I got lot of information from this post. Keep writing related to the topics on your site

    ReplyDelete
  5. Thanks for sharing such great information, I highly appreciate your hard-working skills which are quite beneficial for me. Spyhunter Crack

    ReplyDelete
  6. Such great and nice information about software. This site gonna help me a lot in finding and using much software. Kindly make this like of content and update us. Thanks for sharing us Crack patch. Kindly click on here and visit our website and read more.

    ReplyDelete
  7. ProCrackerz
    download 3dmark full
    lastpass password generator
    4k video downloader license key list
    I am very impressed with your put up due to the fact this submit is very advisable for me and furnish a new information to me.

    ReplyDelete
  8. I am very impressed with your post because this post is very beneficial for me and provide a new knowledge to me
    Axure RP Pro Crack
    D16 Group Crack
    Modo Bass Crack
    Melody Sauce Crack
    Toontrack Superior Drummer Crack

    ReplyDelete
  9. PhpStorm Crack is a great-supposed stage in place of the fresh as soon as the newer designers. It is actually valuable in place of specialists as it is utilize in software design also intended using several apps.
    PhpStorm Crack

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

سرکار غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی کرامات

مولانا عبدالرحمان جامی رح کا عجیب واقعہ

تذکرہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمتہ الله علیہ