' قُطبِ مدینہ اور غریب زائرِ مدینہ
'' قُطبِ مدینہ اور غریب زائرِ مدینہ ''
حضرت حکیم محمد موسیٰ اَمرتَسری رحمتہ اللّہ علیہ فرماتے ہیں جن دِنوں میں مدینہ منوّرہ میں حاضِر تھا،سیّدی قُطبِ مدینہ حضرت مولانا ضیاءُالدّین احمد قادری مدنی رحمتہ اللّہ علیہ کی خدمت میں بھی حاضِری ہوتی۔کھانے کے وقت ایک مفلوکُ الحال شخص آتا اور کھانا کھا کر چلا جاتا۔میں نے ایک دِن دِل میں سوچا کہ یہ شخص خوامخواہ کھانے کے وقت آ جاتا ہے اور حضرت کو تکلیف دیتا ہے۔اسی دِن جب محفِل برخاست ہوئی سیّدی قُطبِ مدینہ رحمتہ اللّہ علیہ نے فرمایا کہ:
'' حکیم محمد موسیٰ مجھ سے مِل کر جانا۔ ''
میں خدمت میں حاضِر ہُوا تو فرمایا:
'' حکیم صاحب! یہ جو غریبُ الحال شخص ہر روز کھانا کھانے کے لیے آتا ہے،یہ پاکستان کے شہر لائل پور ( سردار آباد،فیصل آباد ) میں ایک مِل میں معمولی ملازِم ہے،اسے ہر سال شہنشاہِ بحر و بر،مدینے کے تاجور صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہء انور کی زیارت نصیب ہوتی ہے،بڑا خوش بخت ہے اور مدینہ منوّرہ کا زائر ہے،میں اِس لیے اِس کو کھانا کِھلاتا ہوں۔ ''

Comments
Post a Comment